افغانستان
طالبان کی وزارتِ عدل کی جانب سے متعدد گرفتاریوں کے بعد ایک معروف شیعہ شخصیت کو کابل چھوڑنے پر مجبور کیا گیا
طالبان کی وزارتِ عدل کی جانب سے متعدد گرفتاریوں کے بعد ایک معروف شیعہ شخصیت کو کابل چھوڑنے پر مجبور کیا گیا
ہزارہ عمائدین اور اہلِ تشیع کے عوامی رابطہ دفتر کے سربراہ سید صوفی گردیزی کو طالبان کی وزارتِ عدل سے وابستہ فورسز کے ہاتھوں دو بار گرفتار کئے جانے کے بعد شہرِ کابل چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔
روزنامہ "8 صبح” کی رپورٹ کے مطابق، طالبان حکام نے اس معروف شیعہ شخصیت سے عہد لے کر اس پر سیاسی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں جاری رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اسے دارالحکومت سے نکلنے پر مجبور کیا ہے۔
یہ اقدامات عوامی رابطہ دفتر کے محاصرے اور متعدد دیگر شیعہ علماء کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئے ہیں۔




