عراق
بغداد میں ہالینڈ کے سفارت خانے کے ناظم الامور کی کربلائے معلیٰ میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں حاضری
بغداد میں ہالینڈ کے سفارت خانے کے ناظم الامور کی کربلائے معلیٰ میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں حاضری
عراق میں ہالینڈ کے سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوف برومرزبرگر نے کربلائے معلیٰ کے سفر کے دوران روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی۔
خبر رساں ایجنسی "و کالۃ نون الخبریہ” کی رپورٹ کے مطابق، ہالینڈ کے ناظم الامور نے اس حاضری کے دوران روضہ مبارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
یہ دورہ نماز کی ادائیگی کی جگہ اور زائرین کی موجودگی کے مقام پر انجام پایا اور ہالینڈ سفارت خانہ کے ناظم الامور نے اس بارگاہ مطہر میں زائرین کی مہمان نوازی اور خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کا قریب سے جائزہ لیا۔