افغانستان
آئی سی سی نے 4 طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
آئی سی سی نے 4 طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے طالبان سربراہ ہبت اللہ اخوندزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، وزیر تعلیم حبیب اللہ آغا اور وزیر اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم کے گرفتاری وارنٹ عوامی کر دیے۔
آئی سی سی کے مطابق طالبان کی پالیسیوں کے نتیجے میں افغان خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، نقل و حرکت، اظہارِ رائے اور خاندانی زندگی سمیت بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔ عدالت نے وارنٹس کو مزید جرائم کی روک تھام اور عالمی تعاون بڑھانے کے لیے پبلک کیا ہے۔




