خبریںہندوستان

دہلی میں زلزلے کے جھٹکے

ہندوستان میں دارلحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہر کے کئی علاقوں میں زمین لرز اٹھی۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کیے جانے کی اطلاع ہے۔

دہلی کے علاوہ ہریانہ، پنجاب اور ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طورپر کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button