افغانستان
افغانستان پر پاکستان کے فضائی حملوں کی ہرات اور بامیان کے علماء و مختلف شیعہ طبقات کی جانب سے شدید مذمت

افغانستان کے شہر ہرات کے جبرئیل ٹاؤن شپ اور بامیان میں علماء اور شیعوں کے مختلف طبقات نے اجتماعات منعقد کر کے اپنے ملک کے رہائشی علاقوں پر پاکستان کے میزائل و فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔
خبر رساں ایجنسی "صدائے افغان (آوا)” کی رپورٹ کے مطابق، شرکاء نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور بیرونی خطرات کے مقابلے میں تمام افغان اقوام و مذاہب کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے دفتر (یوناما) کے اعداد و شمار کے مطابق، ان حملوں میں کم از کم 10 عام شہری، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جاں بحق اور 9 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔




