ہندوستان

ہندوستان مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ پر الیکشن کمیشن کی اپیلوں میں مسلم اکثریتی حلقے زیادہ متاثر

ہندوستان مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ پر الیکشن کمیشن کی اپیلوں میں مسلم اکثریتی حلقے زیادہ متاثر

مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ سے متعلق ایس آئی آر کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر اپیلوں میں مسلم آبادی والے حلقوں کا تناسب زیادہ ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق کمیشن نے تقریباً 16ء10 لاکھ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ میں برقرار رکھنے کے خلاف اپیلیں دائر کیں، جن میں مسلم آبادی والے حلقے نمایاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 60 فیصد سے زیادہ مسلم آبادی والے حلقوں میں ہر 100 ووٹروں پر 7ء58 اپیلیں دائر ہوئیں، جبکہ 20 فیصد سے کم مسلم آبادی والے حلقوں میں یہ شرح صرف 0ء80 رہی۔ مرشدآباد، اتر دیناج پور اور بیربھوم سمیت کئی اضلاع میں ایسی اپیلوں کی تعداد زیادہ پائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 16 ستمبر کو سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ ایس آئی آر سے متعلق ٹریبونلوں میں مجموعی طور پر 38ء31 لاکھ اپیلیں دائر ہوئی ہیں۔ تاہم رپورٹ نے واضح کیا ہے کہ اعداد و شمار مسلم آبادی اور اپیلوں کے درمیان تعلق ظاہر کرتے ہیں، لیکن ان سے کسی مخصوص ارادے یا نیت کا براہِ راست ثبوت اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button