کویت
کویت میں جعلی دستاویزات اور شہریت کے حصول میں فراڈ کے دعوے پر 400 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ
کویت میں جعلی دستاویزات اور شہریت کے حصول میں فراڈ کے دعوے پر 400 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ
حکومتِ کویت نے 6 باضابطہ فرامین جاری کر کے 415 افراد اور ان سے وابستہ اشخاص کی شہریت سلب کر لی۔
یہ فیصلہ قانونِ شہریت کی شق 21 مکرر (الف) کی رو سے اور دھوکہ دہی، فریب کاری یا جعلی دستاویزات کے ذریعے شہریت کے حصول کے الزام پر کیا گیا ہے۔
روزنامہ "الجریدہ” کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام کویت میں شہریت سے متعلق پالیسیوں میں سختی کے تسلسل میں سامنے آیا ہے جو اس سے قبل بھی ہزاروں افراد کی شہریت کی تنسیخ کا باعث بن چکا ہے۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق شہریت کی تنسیخ ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جنہوں نے خلافِ حقیقت بیانی یا خاندانی نسبتوں کے ذریعہ کویتی شہریت حاصل کی تھی۔




