شام

شام میں گیس پائپ لائینز میں دھماکے اور فرقہ وارانہ بدامنی میں شدت؛ زمینی توانائی ٹرانزٹ منصوبوں کو دھچکا

دمشق کے مضافات میں گیس پائپ لائینز میں دھماکوں اور مرکزی پاور پلانٹس کے سسٹم سے نکل جانے سے ملک میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے، جبکہ اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ حملوں کے تسلسل نے شام کی سیکیورٹی اور بنیادی ڈھانچے کی کمزوری کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔

یہ بحران ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر زمینی توانائی راہداریوں کی تعمیر کی قیاس آرائیاں عروج پر ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطے کے زمینی راستے بدستور سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے غیر یقینی شکار ہیں۔

لبنانی روزنامہ الاخبار میں شائع تجزیہ کے مطابق، پائپ لائنوں کے راستوں میں بار بار ہونے والی تخریب کاری اور دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں نے شام کو توانائی کی ترسیل کے متبادل راستے کے طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ادھر شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ انتقامی اور فرقہ وارانہ جرائم میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، حمص کے نواح میں علوی مزدوروں کی بس پر حالیہ خونی حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس نے توانائی بحران کے ساتھ سماجی عدم تحفظ کو بھی مزید گہرا کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button