یمن

مغربی یمن میں لڑائی میں شدت، انسانی بحران سنگین؛ ہزاروں بچے بے گھر، قحط کا خطرہ

مغربی یمن میں جھڑپوں کے نئے دور اور محاذوں میں تبدیلی نے انسانی بحران کو تشویشناک حد تک بڑھا دیا ہے۔

تعز اور الحدیدہ صوبوں میں شدید لڑائی کے باعث خاندان جبری نقل مکانی پر مجبور ہیں اور بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اناطولیہ نے یونیسف کے حوالے سے بتایا ہے کہ صرف گزشتہ ایک ماہ میں مغربی یمن میں ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، جن میں تقریباً 79 ہزار بچے شامل ہیں۔

یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اس وقت 12 ملین سے زائد یمنی بچے فوری انسانی امداد کے محتاج ہیں۔

دوسری جانب مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، عالمی غذائی پروگرام (WFP) نے بھی خبردار کیا ہے کہ تین چوتھائی یمنی خاندان بنیادی خوراک پوری کرنے سے قاصر ہیں۔

ادارہ نے کہا ہے کہ اگر اکتوبر کے آخر تک فنڈز نہ ملے تو ڈیڑھ لاکھ خواتین اور بچیوں کے لئے غذائی امداد بند کرنا پڑے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button