
عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی ائیر لائنز کو نجف انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے روزانہ 40 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔
عراق کی سرکاری خبر ایجنسی واع کے مطابق، وزیر اعظم آفس نے اس استثنیٰ دینے پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عراق اور ایران کے درمیان زائرین، سیاحوں اور علاج کے لئے آنے والے مریضوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔




