امریکہ

مسجد کی تعمیر میں مقامی حکام کی مخالفت اور مذہبی امتیاز پر نیوجرسی کے مسلمانوں کے مرکز کی طرف سے امریکی عدالت میں شکایت

مسجد کی تعمیر میں مقامی حکام کی مخالفت اور مذہبی امتیاز پر نیوجرسی کے مسلمانوں کے مرکز کی طرف سے امریکی عدالت میں شکایت

امریکی ریاست نیو جرسی کے قصبہ مارلبورو کی مسلم کمیونٹی نے پانچ سالہ پیگیری اور مسجد کی تعمیر کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد، وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر کے اپنے قانونی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

شکایت کنندگان نے تاکید کی ہے کہ یہ فیصلہ اسلام مخالف دباؤ، نسل پرستانہ بیانات اور مقامی حکام کے امتیازی رویے کا نتیجہ ہے، جس نے اس علاقے کے 300 افراد پر مشتمل مسلم معاشرے کو ایک مستقل عبادت گاہ سے محروم کر رکھا ہے۔

شبکہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اس علاقہ کے اسلامی مرکز نے سن 2021 سے تمام شہری معیارات کے مطابق مسجد کی تعمیر کے منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی، لیکن قصبے کے زوننگ بورڈ نے بارہا اجلاسوں کو مؤخر کیا اور بالآخر اس منصوبے کو مسترد کر دیا۔

مسلمانوں کے وکلائے صفائی نے مذہبی آزادی کے تحفظ سے متعلق قانون (RLUIPA) کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کو آئین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور فیصلے کو کالعدم قرار دینے، تعمیر کا اجازت نامہ جاری کرنے اور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button