خبریںسعودی عربہندوستان

مکہ مکرمہ میں بھارتی صحافی رشا جعفری سے رابطہ منقطع، مبینہ حراست کی اطلاع

بھارتی صحافی رشا حسین جعفری سے سعودی عرب میں رابطہ منقطع ہونے کی اطلاع ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے 28 ستمبر 2026 کو سعودی عرب پہنچی تھیں اور مکہ مکرمہ میں موجود تھیں۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام رشا حسین جعفری نے ایک پیغام کے ذریعہ بتایا کہ انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے، جس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

تاہم سعودی حکام یا بھارتی سفارتی ذرائع کی جانب سے تاحال اس مبینہ حراست کی باضابطہ تصدیق یا اس کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اہلِ خانہ رشا حسین جعفری کی خیریت اور موجودہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button