ایٹمی ہتھیاروں کو محدود کرنے والے معاہدوں کی تباہی پر اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کی دوٹوک وارننگ؛ گوترش کا جوہری تخفیفِ اسلحہ کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور
ایٹمی ہتھیاروں کو محدود کرنے والے معاہدوں کی تباہی پر اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کی دوٹوک وارننگ؛ گوترش کا جوہری تخفیفِ اسلحہ کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور
اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ گزشتہ نصف صدی میں پہلی بار اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے ذخائر پر کوئی لازم پابندی باقی نہیں رہی، بین الاقوامی سلامتی کے کمزور پڑنے پر خبردار کیا ہے۔
انہوں نے جوہری خطرات میں کمی اور ان ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممالک سے تعمیری شراکت داری کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، انتونیو گوتریش نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ جوہری ہتھیاروں پر نگرانی کا فقدان عالمی برادری کی سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کر رہا ہے۔
انہوں نے تمام ممالک کے ہمہ جہت تعاون کو جوہری تخفیفِ اسلحہ کے ہدف کے حصول کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔