عراق

حسینیہ اہلِ بیت علیہم السلام کربلا معلی میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی مجلسِ عزا منعقد

شہر مقدس کربلا میں واقع حسینیہ اہلِ بیت علیہم السلام میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت کی مناسبت سے ہفتہ وار مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس میں خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس مجلس عزا میں حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عباس ناصری نے کریمہِ اہلِ بیت علیہم السلام کی سیرتِ طیبہ اور رفیع مقام پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے آپ کی مظلومانہ شہادت اور قم مقدسہ میں آپ کے روضۂ مطہر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بعد آپ وہ واحد خاتون ہیں جن کے لئے ائمہ معصومین علیہم السلام کی جانب سے مخصوص زیارت نامہ منقول ہوا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عباس ناصری نے امام رضا علیہ السلام کی اس حدیثِ شریف کا بھی حوالہ دیا جس میں آپ نے فرمایا: "مَنْ زَارَ الْمَعْصُومَةَ بِقُمْ كَمَنْ زَارَنِي” اور ایک روایت میں آیا ہے کہ جو شخص قم میں معصومہ کی زیارت کرے، جنت اس کے لئے واجب ہو جاتی ہے۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button