ایرانترکی

ترک کونسلِ اعلیٰ تعلیم کا ایرانی طلبہ کے لیے فیسوں میں مہلت و اقساط کا نیا مصوبہ

ترکی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم (YÖK) نے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ تعلیمی سال ۲۰۲۶–۲۰۲۷ میں ایرانی طلبہ کو فیس کی ادائیگی میں خصوصی مہلت اور اقساط کی سہولت دی جائے۔
یہ فیصلہ ایران میں انٹرنیٹ و مواصلاتی خلل کے باعث پیدا ہونے والی مالی ترسیلات کی دشواریوں کے پیشِ نظر ۲۲ ستمبر کو جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ سہولت فیس میں کمی نہیں بلکہ صرف ادائیگی کے وقت میں لچک فراہم کرتی ہے، اور اس کی تفصیلات یونیورسٹی بہ یونیورسٹی مختلف ہو سکتی ہیں۔ یہ اقدام گزشتہ جنوری میں بہاری سمسٹر کے لیے دی گئی اسی نوعیت کی رعایت کا تسلسل ہے، جب تراکیا اور ارجیس یونیورسٹیوں نے طلبہ کو اپریل و جون تک مہلت دی تھی۔ نیز جون میں متاثرہ طلبہ کی قانونی اقامت کے تحفظ کے لیے انہیں "فعال طالب علم” قرار دیا گیا تھا۔
ترکی میں اکتیس ہزار سے زائد ایرانی طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جو بین الاقوامی طلبہ کی چوتھی بڑی جماعت ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button