آسٹریلیا
آسٹریلیا میں داعش کے مرکزی تشہیری کارندے کی گرفتاری
آسٹریلیا میں داعش کے مرکزی تشہیری کارندے کی گرفتاری
مغربی معاشروں میں شدت پسند سنی گروہوں کی سرگرمیوں نے ایک بار پھر سکیورٹی اداروں کو انسدادی اقدامات اور ان سے وابستہ میڈیا کے خلاف کارروائی پر مجبور کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے نیوز نیٹ ورک ’’ایس بی ایس‘‘ (SBS) کی رپورٹ کے مطابق وفاقی پولیس نے ملبورن شہر میں داعش دہشت گرد گروہ میں رکنیت اور بڑے پیمانے پر انتہا پسندانہ مواد کی اشاعت کے الزام میں 65 سالہ صومالی نژاد شہری کو گرفتار کر لیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق یہ شخص خفیہ پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز پر شدید تشدد پر مبنی تقریباً 10 ہزار دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز شائع کرتا تھا اور دوسروں کو دہشت گردانہ حملوں کے لئے تربیتی مواد فراہم کرتا تھا۔




