آسٹریلیاخبریں

شہر سڈنی میں مسجد و حسینیہ آل یاسین میں ماہِ محرم الحرام 1448ھ کا استقبالیہ پروگرام  منعقد

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ مرکز مسجد و حسینیہ آل یاسین میں ماہِ محرم الحرام 1448 ہجری کا استقبالیہ پروگرام منعقد ہوا، جس میں مؤمنین اور اہلِ بیت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ پروگرام اہلِ بیت علیہم السلام کے غم و اندوہ کے مہینہ کی آمد کے موقع پر منعقد کیا گیا، جہاں حاضرین نے مختلف عبادی اور مذہبی پروگراموں کے ذریعہ امام حسین علیہ السلام اور آپؑ کے باوفا اصحاب کی یاد میں ایامِ عزا کے استقبال کا اہتمام کیا۔

یہ پروگرام ایک نہایت معنوی فضا میں منعقد ہوا جو حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے ذکر اور یاد سے معطر تھا۔ شرکاء نے تحریک عاشورا کے اہداف و مقاصد سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے شعائرِ حسینی کو زندہ رکھنے اور پیغامِ عاشورا کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مسجد و حسینیہ آل یاسین سڈنی ہر سال ماہِ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف مذہبی، ثقافتی اور عزائی پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے، جن کا مقصد تحریک حسینی کی یاد کو تازہ رکھنا اور اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات و معارف کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button