بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں ایشین یونیورسٹی فار ویمن سے افغان طالبات کی بے دخلی میں تشویشناک اضافہ؛ طالبان پابندیوں کے سائے میں جبری واپسی کا سنگین خطرہ

کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں خواتین کی ایشیائی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والی افغان طالبات کو یونیورسٹی سے نکالنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

یہ کارروائیاں اس وقت کی گئی ہیں جب طالبات نے کھانے کے ناقص معیار اور امریکہ کی امداد منقطع ہونے کے بعد یونیورسٹی کے اخراجات میں کمی کے خلاف احتجاج کیا اور اس حوالے سے ای میل ارسال کی تھی۔

روزنامہ 8 صبح کی رپورٹ کے مطابق، ملک بدری اور افغانستان جبری واپسی کے خطرے نے ان طالبات کی زندگی اور تعلیمی مستقبل کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، جب کہ طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button