خبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
کربلائے معلیٰ کے مواکب کی جانب سے سامرا میں عزائے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سالانہ موقع پر، کربلائے معلیٰ کے مواکبِ عزا نے سامرا پہنچ کر آستانہہائے مقدسہ امام ہادی اور امام حسن عسکری علیہما السلام پر حاضری دی اور مجالسِ عزا برپا کیں۔

خبررساں ادارے "اخبار شیعہ” کی رپورٹ کے مطابق، کربلائی ہیئتوں اور مواکب نے حرمِ مطہر امامین عسکریین علیہما السلام کے جوار میں یکجا ہو کر عزاداری برپا کی اور اہلِ بیت علیہم السلام سے اپنی عقیدت و ارادت کا اظہار کیا۔





