تاریخ اسلام

6ربیع الثانی: یوم ہلاکت ہشام بن عبدالملک

6 ربیع الثانی 125ھ کو اموی حاکم ہشام بن عبدالملک واصل جہنم ہوا۔ تقریباً 20 سالہ حکمرانی کا یہ دور اہل بیت علیہم السلام سے دشمنی، سیاسی جبر اور علوی تحریکوں کے خلاف سخت کارروائیوں سے عبارت تھا۔

اسی عہد میں امام محمد باقر علیہ السلام نے مدینہ منورہ میں قرآن، حدیث، فقہ اور معارفِ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیم و ترویج کے ذریعہ علمی تحریک کو فروغ دیا، جبکہ آپؑ کے بھائی جناب زید بن علی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے ظلم و جبر کے خلاف عملی قیام کیا۔

کوفہ کے لوگوں کی دعوت پر جناب زید رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے 121ھ یا 122ھ میں قیام کیا۔ ابتدا میں حمایت کے وعدوں کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں کے پیچھے ہٹ جانے سے تحریک کمزور ہوئی اور اموی حکومت نے اسے سختی سے کچل دیا۔ جناب زید رضوان اللہ تعالیٰ علیہ شہید ہوئے، لیکن ان کی شہادت نے ظلم کے خلاف علوی مزاحمت کو ختم نہیں کیا بلکہ اسے ایک دیرپا تاریخی علامت بنا دیا۔

6 ربیع الثانی کی یہ مناسبت اس تاریخی حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ ہشام مٹ گیا لیکن امام محمد باقر علیہ السلام کا علم باقی ہے، ہشام کا اقتدار اور اموی جبر وقت کے ساتھ ختم ہوگیا، مگر زید شہید رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کا قیام، شہادت اور ظلم کے خلاف آواز تاریخ میں باقی رہی۔ یہی اس واقعہ کا سب سے نمایاں اختتامی اثر ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button