طالبان نے میں شیعوں کی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ یونیورسٹی کا لائسنس منسوخ کر کے اسے سیل کر دیا
طالبان نے میں شیعوں کی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ یونیورسٹی کا لائسنس منسوخ کر کے اسے سیل کر دیا
طالبان کی وزارتِ اعلیٰ تعلیم نے اہل تشیع سے وابستہ نجی یونیورسٹی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے اور کابل میں اس کی مرکزی عمارت اور غزنی میں اس کی شاخ کو سربمہر کر دیا ہے۔
روزنامہ ’’8 صبح‘‘ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارتِ اعلیٰ تعلیم کے ترجمان ضیاء اللہ ہاشمی نے اس فیصلے کی وجہ ’’ضوابط کی خلاف ورزی، اسلامی اقدار کی توہین اور یونیورسٹی اصولوں کے منافی کارکردگی‘‘ کو قرار دیا ہے۔
جبکہ یونیورسٹی کے مالک نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً دو دہائیوں کی تعلیمی خدمات کے بعد لائسنس کی منسوخی خالصتاً مذہبی اور قومی تعصب کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔
یونیورسٹی کو سیل کرنے کے بعد طالبان نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ اس یونیورسٹی سے رجوع نہ کریں اور اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے کسی دوسری یونیورسٹی میں داخلہ لیں۔
یہ اچانک حکم ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب تقریباً تین ہزار طلبہ، جن میں شعبہ طب کے طلبہ بھی شامل ہیں، سمسٹر امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اہل تشیع سے وابستہ بعض ادارے، جن میں تمدن ٹی وی چینل بھی شامل ہے، طالبان کی جانب سے بند اور ضبط کئے جا چکے ہیں۔




