عراق

عراق اور ایران کی سرحد پر الشیب (چذابہ) گزرگاہ جمعرات سے دوبارہ کھل گئی

عراق اور ایران کی سرحد پر الشیب (چذابہ) گزرگاہ جمعرات سے دوبارہ کھل گئی

ایک مختصر تعطل کے بعد عراق کی مشترکہ سرحدوں پر تجارتی اور مسافروں کی نقل و حرکت معمول پر واپس آ گئی ہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سرحدی گزرگاہوں کے ادارے کے سربراہ عدنان الوائلی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ میسان میں واقع الشیب (چذابہ) گزرگاہ جمعرات کی صبح 6 بجے سے دوبارہ کھول دی گئی۔

انہوں نے تاکید کی کہ شلمچہ اور مندلی (سومار) میں تجارتی سرگرمیاں پوری گنجائش، مکمل الیکٹرانک نگرانی اور بغیر کسی ہجوم کے جاری ہیں اور زائرین و مسافروں کی آمد و رفت روانی کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button