افریقہ

شمالی نائیجیریا میں دینی شخصیات کے اغوا کی نئی لہر پر تشویش

شمالی نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں 6 ائمہ مساجد کے اغوا نے ملک کے دیہی علاقوں میں دینی رہنماؤں کی سلامتی پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ تمام دینی شخصیات تالاتا مافارا میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے لئے جا رہی تھیں کہ راستے میں ایک سنسان سڑک پر نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس کی جانب سے ان کی بازیابی کے لئے کارروائی ابھی جاری ہے۔

نائیجیرین اخبار "ڈیلی ٹرسٹ” کے مطابق، الازہر آبزرویٹری برائے انسدادِ انتہا پسندی نے اپنے بیان میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب مسلح گروہ مذہبی شخصیات کو اپنا نیا ہدف بنا رہے ہیں۔

مرکز نے اپنے تحقیقی اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اغوا برائے تاوان اب ان مجرمانہ گروہوں کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے، جس کی وجہ سے ان کی کارروائیاں زمفارا سے نکل کر کادونا اور کاتسینا ریاستوں تک پھیل گئی ہیں۔

الازہر آبزرویٹری نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے مالی ذرائع کو فوری طور پر مسدود کیا جائے اور اسلامی شخصیات سمیت عام شہریوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button