یورپ

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کا میلادِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ میں شرکت کے بعد دلچسپ اور قابلِ تحسین ردِعمل

برطانوی پارلیمنٹ کی رکن اور خواتین کے حقوق کی معروف کارکن اسٹیلا کریزی نے شمالی لندن میں رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت کی، جس نے ذرائع ابلاغ اور عوام کی توجہ حاصل کی۔

میلادِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس پُروقار تقریب میں شرکت کے بعد اسٹیلا کریزی نے سوشل میڈیا پر اس مذہبی پروگرام کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریب کے شاندار اور پُرجوش مناظر دکھائے گئے۔ اس ویڈیو پر عوام کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے۔

بعض میڈیا کارکنوں نے ویڈیو میں خواتین کی عدم موجودگی پر سوالات اور تنقید کی۔ اس کے جواب میں اسٹیلا کریزی نے خواتین کے لئے مختص حصے کی مزید تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ بہت سے مذاہب میں خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ انتظامات اور مخصوص مذہبی پروگرام ہوتے ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کی اس رکن نے تقریب میں مسلمان خواتین کی فعال شرکت کو بھی سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر مسلمان خواتین ڈاکٹروں، وکلا اور معاشرے کی دیگر فعال اور بااثر شخصیات کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے اس تجربے کو ’’شاندار‘‘ قرار دیا۔

اسٹیلا کریزی نے عوام کو آئندہ سال ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اسلامی مذہبی رسومات کے احترام اور مسلمان خواتین کے نمایاں کردار پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button