پاکستان
سندھ میں اسکولوں کے اوقات کم، پاکستان کے تعلیمی نظام پر سوالات برقرار
سندھ میں اسکولوں کے اوقات کم، پاکستان کے تعلیمی نظام پر سوالات برقرار
سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے اسکولوں کے اوقات میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ملک میں اسکول سے باہر بچوں کی بڑی تعداد، سیلاب سے متاثرہ اسکولوں اور بڑھتے ہوئے تعلیمی اخراجات کو اہم چیلنجز قرار دیا۔
پاکستان میں تعلیم جیسے بنیادی اور مستقبل ساز شعبہ پر ضرورت کے مقابلے میں انتہائی کم وسائل خرچ کئے جاتے ہیں۔ نتیجتاً اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ، اساتذہ کی تربیت، تعلیمی معیار اور لاکھوں بچوں تک معیاری تعلیم کی رسائی متاثر ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق محض اوقات کار میں تبدیلی کے بجائے تعلیم کے لیے بجٹ، منصوبہ بندی اور عملی اقدامات میں نمایاں اضافہ ناگزیر ہے۔




