پاکستان

عزیزیہ میں ہندوستانی حجاج کا برا حال، گندے کمروں اور واش رومز پر شدید احتجاج

عزیزیہ میں ہندوستانی حجاج کا برا حال، گندے کمروں اور واش رومز پر شدید احتجاج

مکہ مکرمہ کے علاقہ عزیزیہ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ گئے ہندوستانی حجاج کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جن ہوٹلوں میں حجاج کو ٹھہرایا گیا ہے وہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال نہایت ابتر ہے، جس کے باعث حجاج کرام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

متاثرہ حجاج کا کہنا ہے کہ کمروں اور واش رومز کی حالت انتہائی خراب ہے۔ کئی مقامات پر واش روم کا گندا پانی کمروں میں داخل ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف بدبو پھیل رہی ہے بلکہ بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اس صورتحال نے فرزندانِ توحید کو ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

ایک حاجی نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے چار لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر کے حج کا سفر اختیار کیا، لیکن سہولیات کے نام پر کچھ بھی میسر نہیں ہوا۔

حجاج کا کہنا ہے کہ اگر اس گندگی کے باعث کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو اس کی زندگی بھر کی جمع پونجی ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا حج بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

پریشان حال حجاج نے ویڈیوز جاری کر کے اپنی فریاد متعلقہ حکام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے حج کمیٹی آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور بہتر رہائش و صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ وہ سکون کے ساتھ حج جیسی عظیم عبادت ادا کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button