یورپ

فرانس کے دارالحکومت کی مسجد کی تاریخ اور مسلمان سپاہیوں کی قربانیوں کی یاد

جامع مسجد پیرس کی سویں سالگرہ

جامع مسجد پیرس فرانس کے دارالحکومت میں قائم پہلی مستقل مسجد اور واحد ایسی عبادت گاہ ہے جس میں مینارہ اور گنبد موجود ہے۔

یہ مسجد اپنی تاسیس کی سویں سالگرہ منا رہی ہے۔ پیرس کے لاطینی محلے کے قلب میں واقع یہ تاریخی عمارت دراصل ان ایک لاکھ سے زائد مسلمان سپاہیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے تعمیر کی گئی تھی، جنہوں نے پہلی عالمی جنگ کے دوران فرانسیسی افواج میں شامل ہوکر اپنی جانیں قربان کیں۔

خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، اس دینی و ثقافتی مرکز کی تعمیر کا عمل 1922 سے 1926 کے درمیان ’’اسلامی مقدس مقامات کی انجمن‘‘ کی حمایت سے مکمل ہوا۔

فرانسیسی سیاست دانوں نے اس مسجد کی تعمیر کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کے ساتھ سوربون یونیورسٹی کے قریب زمین بھی مختص کی، تاکہ اسلام اور اس کی علمی و تعلیمی روایات کے احترام کی علامت پیش کی جا سکے۔

یہ تاریخی مسجد نماز گاہ، کتب خانے اور مختلف خدماتی مراکز پر مشتمل ہے۔ مسلمانوں کے لئے اپنی روحانی اہمیت کے علاوہ یہ مسجد یورپ میں مسلمان شہریوں کے تاریخی کردار، فرانس کے ساتھ ان کے تعلق اور پہلی عالمی جنگ میں ان کی فداکاریوں کی بھی یادگار سمجھی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button