کرغزستان میں چھٹے عالمی خانہ بدوش کھیلوں کا آغاز؛ اسلامی معاشروں کے ثقافتی ورثے اور روایتی اقدار کے تحفظ کی جانب اہم قدم
کرغزستان میں چھٹے عالمی خانہ بدوش کھیلوں کا آغاز؛ اسلامی معاشروں کے ثقافتی ورثے اور روایتی اقدار کے تحفظ کی جانب اہم قدم
قدیم روایات سے وابستہ ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں تاریخی شناخت کے تحفظ، اقوام کے درمیان یکجہتی کے فروغ اور مسلم معاشروں کے روحانی و ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ایسے مقابلے مختلف اقوام کے درمیان مشترکہ ثقافتی اقدار اور روایتی ورثے کی تجدید و احیا کا ایک گراں قدر موقع فراہم کرتے ہیں۔
خبر رساں نیٹ ورک "ٹی آر ٹی” کے مطابق، چھٹے عالمی خانہ بدوش کھیلوں کا آغاز کرغزستان میں ہو گیا ہے۔ ان کھیلوں کو روایتی کھیلوں کا اولمپکس بھی کہا جاتا ہے، جن کا مقصد خانہ بدوش معاشروں کے روایتی کھیلوں کو ان کے ثقافتی ورثے سے جوڑنا ہے۔
اس میڈیا ادارہ کے مطابق، یہ بین الاقوامی ایونٹ ابتدا میں 2014ء میں 19 ممالک کی شرکت کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، جبکہ اب اس میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک شریک ہو رہے ہیں۔




