یورپ

لندن میں اسلام دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم سے نمٹنے کے لئے بجٹ میں اضافہ

لندن میں اسلام دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم سے نمٹنے کے لئے بجٹ میں اضافہ

لندن کے میئر نے اسلام دشمنی اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف اقدامات کے لیے 8 لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ کی نئی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کی سطح پر مختلف منصوبے شروع کرنا، شہریوں کا تحفظ کرنا اور دارالحکومت برطانیہ میں انتہا پسندی اور منظم تشدد سے پیدا ہونے والی نفرت کا مقابلہ کرنا ہے۔

پبلک سیکٹر ایگزیکٹو (Public Sector Executive) کی رپورٹ کے مطابق، یہ سرمایہ کاری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب مسلمانوں کے خلاف اسلام دشمنی اور نفرت پر مبنی واقعات میں تیزی سے اضافے پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

نگرانی کرنے والے ادارے ٹیل ماما (Tell MAMA) کے اعداد و شمار کے مطابق، 2026 کے پہلے چھ ماہ میں اسلام دشمنی سے متعلق حملوں اور واقعات کی تعداد 2023 کے پورے سال کے مجموعی اعداد و شمار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

برطانوی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم مسلم کونسل آف برٹین نے بھی بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران لندن کی مساجد پر 9 جارحانہ حملے کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ اس شہر میں مسلم برادری کے خلاف نفرت کی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لئے آن لائن تعلیمی پروگراموں کو بھی وسعت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button