امریکہ
امریکہ کی فوجی عدالت میں 11 ستمبر حملوں کے مرکزی ملزم کے مقدمہ کی تاریخ مقرر

امریکہ کی ایک فوجی عدالت نے 11 ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کے مرکزی ملزمان میں شامل خالد شیخ محمد کے مقدمہ کی سماعت شروع ہونے کی تاریخ 5 جون 2028 مقرر کر دی ہے۔
وہ القاعدہ کے سابق سربراہ کے اعلیٰ کمانڈروں میں شمار ہوتے تھے اور انہیں مارچ 2003 میں پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا ادارے وائس آف امریکہ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق، خالد شیخ محمد کو تین سال تک امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (CIA) کی خفیہ حراستی مراکز میں رکھنے کے بعد 2006 سے گوانتانامو منتقل کر دیا گیا تھا۔ اب وہ کئی سال گزرنے کے باوجود اپنے باضابطہ مقدمے کی سماعت کے منتظر ہیں۔



