پاکستانخبریں

سندھ میں 8 ماہ کے دوران خسرہ، خناق اور تشنج سے 88 بچوں کی اموات

کراچی: سندھ میں رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران خسرہ، خناق اور تشنج سے مجموعی طور پر 88 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ اور عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری سے 8 اگست 2026 تک خسرہ کے 8,032 مشتبہ کیسز میں سے 3,123 کی تصدیق ہوئی، جبکہ خسرہ سے 63، خناق سے 20 اور تشنج سے 5 بچوں کی موت ہوئی۔ اس دوران 15 اضلاع میں خسرہ کے 53 آؤٹ بریکس بھی سامنے آئے۔

مصدقہ خسرہ کیسز میں 55 فیصد بچوں کو نو ماہ یا اس سے زائد عمر کے باوجود ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں ملی تھی، جس کے باعث حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم اور اس کی کارکردگی کی آزادانہ جانچ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button