شیعہ مرجعیت

رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے فرمان کی روشنی میں وحدت کا محور قرآنِ کریم اور اہلِ بیت علیہم السلام ہونے چاہئیں، اس کے علاوہ تیسرا کوئی محور نہیں، اور قرآنِ کریم بھی تنہا کافی نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی اجلاس پیر، 10 ربیع الاول 1448 ہجری کو منعقد ہوا۔

اس نشست میں بھی گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی اور دیگر مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اسلام کے ابتدائی دور کے تاریخی واقعات، بالخصوص غصبِ خلافت کو فراموش کرنے اور وحدت کے نام پر انہیں نظرانداز کرنے کے بعض دعووں کے بارے میں فرمایا: ’’یہ بات رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے فرمان کے برخلاف ہے۔‘‘

معظم لہ نے مزید فرمایا: ’’رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کے مفہوم کے بارے میں فرمایا: ’کتابُ اللہ و عترتی اہل بیتی‘، اور وحدت کا مفہوم یہی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید تاکید فرمائی: ’’رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے فرمان کی بنیاد پر وحدت کا محور قرآنِ کریم اور اہلِ بیت علیہم السلام ہونے چاہئیں؛ اس کے علاوہ کوئی تیسرا نہیں ہے، اور قرآنِ کریم بھی تنہا کافی نہیں ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button