مصر

مصر میں زرعی مزدوروں کے لئے جان لیوا سڑک حادثات میں اضافہ، انسانی حقوق کے کارکنوں کی حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نظرانداز کرنے پر شدید تنقید

مصر میں زرعی مزدوروں کے لئے جان لیوا سڑک حادثات میں اضافہ، انسانی حقوق کے کارکنوں کی حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نظرانداز کرنے پر شدید تنقید

مصر میں زرعی شعبہ سے وابستہ مزدوروں کے آمدورفت کے راستوں پر مسلسل حادثات نے مزدوروں کی حفاظت کے کم از کم معیارات کی عدم موجودگی اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی غیر محفوظ نقل و حمل کے حوالے سے تشویش اور احتجاج کی لہر پیدا کردی ہے۔

سڑکوں کی خراب صورتحال، خستہ حال گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کی نقل و حمل اور متعلقہ اداروں کی غفلت نے اس محنت کش طبقے، بالخصوص زرعی شعبہ میں کام کرنے والے بچوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

اسی سلسلہ میں روزنامہ "القدس العربی” نے رپورٹ کیا کہ صوبہ منوفیہ میں درجنوں یومیہ اجرت والے مزدوروں کو لے جانے والی ایک خستہ حال گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں اس نوعیت کے متعدد سابقہ حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خراب معاشی حالات مزدوروں کو روزگار کے حصول کے لیے ایسے خطرات قبول کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

اسی طرح "اتحادیہ خدماتِ مزدور” نامی تنظیم نے "جان کی قیمت پر روزی کمانا” کے عنوان سے ایک مہم شروع کی ہے، جس میں آجروں اور ٹھیکیداروں کو جواب دہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

تنظیم نے خطرناک کاموں میں بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کے خلاف سخت کارروائی اور مزدوروں کی نقل و حمل کے نظام میں فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button