ایشیاء
کمبوڈیا کا جنوب مشرقی ایشیا میں حلال صنعت کا نیا مرکز بننے کا منصوبہ
کمبوڈیا کا جنوب مشرقی ایشیا میں حلال صنعت کا نیا مرکز بننے کا منصوبہ
کمبوڈیا کی حکومت وسیع پیمانے پر اقتصادی اصلاحات اور قانونی طریقۂ کار کو آسان بنا کر غذائی صنعت کو وسعت دینے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ یہ ملک عالمی حلال مارکیٹ کے ابھرتے ہوئے مراکز میں سے ایک کا کردار ادا کر سکے۔
خبر رساں ادارہ "سلام گيٹ وے” (Salaam Gateway) کے مطابق، کمبوڈیا کے حکام نے حلال سرٹیفکیٹس کی جانچ کا دورانیہ کم کرکے 60 دن کر دیا ہے، جبکہ صوبہ کندال میں 267 ہیکٹر رقبہ پر مشتمل حلال صنعتی پارک کے قیام کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
کمبوڈیا اپنی زرعی صلاحیتوں اور علاقائی تجارتی معاہدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ اور خلیج تعاون کونسل (GCC) کے رکن ممالک کی حلال مصنوعات کی منڈی کے لئے خام مال فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔



