عراق
بغداد میں مرکز اندیشہ اسلامی اہل بیت علیہم السلام میں نوجوانوں کے لئے احکامِ تلاوتِ قرآن کورس شروع

بغداد میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ مراکز میں سے ایک مرکز اندیشہ اسلامی اہل بیت علیہم السلام نے نوجوانوں کے لیے ’’احکامِ تلاوت‘‘ کے عنوان سے خصوصی قرآنی کورس کا آغاز کیا ہے۔
یہ کورس استاد ہادی الجیزانی کی زیرِ نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں شرکاء کو ہفتے میں دو روز قرآن کریم کی صحیح تلاوت کے اصول اور قراءت کے احکام سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس کورس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو قرآن کریم کی درست تلاوت کا طریقہ سکھانے اور اس کتابِ الٰہی کی قراءت کے قواعد سے روشناس کرانا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد ایسی قرآنی نسل کی تربیت کرنا ہے جو کتابِ خدا اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے وابستہ اور ان پر کاربند ہو۔




