بنگلہ دیش

بنگلہ دیش: سابق چیف ایڈوائزر محمد یونس سمیت 27 افراد کے خلاف عدالت میں شکایت درج

بنگلہ دیش: سابق چیف ایڈوائزر محمد یونس سمیت 27 افراد کے خلاف عدالت میں شکایت درج

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش میں سابق عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور ان کے 26 ساتھیوں کے خلاف توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے سنگین الزام میں عدالت میں عرضی دائر کی گئی ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، تمنا چودھری پرینکا نامی خاتون نے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ محمد جوئل رانا کی عدالت میں شکایت درج کرائی، جس میں الزام ہے کہ 5 فروری 2025 کو یونس اور دیگر ملزمین کے اکساوے پر 5 ہزار افراد نے دھان منڈی 32 واقع شیخ مجیب میموریل میوزیم میں گھس کر توڑ پھوڑ، لوٹ پاٹ اور آتش زنی کی اور بلڈوزر سے عمارت کو ملبے میں تبدیل کر دیا۔

عدالت نے شکایت گزار کا بیان درج کر کے حکم محفوظ رکھ لیا ہے۔ دیگر ملزمین میں سابق قانونی مشیر آصف نذرل، رضوانہ حسن، شفیق العالم، جہانگیر عالم چودھری اور این سی پی کنوینر ناہد اسلام شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button