افریقہ
کانگو میں ایبولا بحران پر عالمی ادارۂ صحت کی شدید تشویش، وبا کے قابو سے باہر ہونے کا خدشہ
کانگو میں ایبولا بحران پر عالمی ادارۂ صحت کی شدید تشویش، وبا کے قابو سے باہر ہونے کا خدشہ
عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک ہنگامی اجلاس میں کانگو میں ایبولا وائرس کے بے مثال تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فوری قابو پانے کا امکان کم ہے۔
خبر رساں ادارہ ’’آر ٹی عربی‘‘ کے مطابق، ٹیڈروس ایڈہانوم نے ماضی کی تمام وباؤں کے مقابلے میں اس بیماری کے تیز پھیلاؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایبولا کے خطے کے دیگر ممالک اور دنیا کے دوسرے حصوں تک پھیلنے کا خطرہ انتہائی زیادہ ہے، جبکہ موجودہ اقدامات ابھی مکمل طور پر وبا پر قابو پانے کے لئے کافی نہیں ہیں۔



