شیعہ مرجعیت

سینہ زنی کے لئے مردوں کا برہنہ ہونا بذاتِ خود حرام نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

سینہ زنی کے لئے مردوں کا برہنہ ہونا بذاتِ خود حرام نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی اجلاس منگل، 4 ربیع الاول 1448 ہجری کو منعقد ہوا۔

اس نشست میں بھی گزشتہ مجالس کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے عزاداری اور سینہ زنی کے دوران مردوں کے برہنہ ہونے کے حکم کے بارے میں فرمایا: مرد کے لئے پورے جسم کو ڈھانپنا واجب نہیں ہے، صرف سترین کو ڈھانپنا واجب ہے، اور یہ حکم عزاداری اور غیر عزاداری دونوں صورتوں میں یکساں ہے۔

معظم لہ نے مزید یاد دلایا: خواتین کو مردوں کے جسم کی طرف دیکھنے سے منع کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید تاکید فرمائی: سینہ زنی کے لئے مردوں کا برہنہ ہونا بذاتِ خود حرام نہیں، لیکن اگر یہ عمل کسی دوسرے گناہ یا مفسدے کے وقوع کا ’’سبب‘‘ اور علت بن جائے اور تسبیب کے زمرے میں آئے تو حرام ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button