افریقہ

سوڈان کی ریاست نیلِ ازرق میں مسلحانہ جھڑپوں میں شدت اور انسانی بحران کے گہرے ہونے کے باعث 40 ہزار سوڈانی بے گھر

سوڈان کی ریاست نیلِ ازرق میں مسلحانہ جھڑپوں میں شدت اور انسانی بحران کے گہرے ہونے کے باعث 40 ہزار سوڈانی بے گھر

سوڈان میں جاری تباہ کن جنگ اور جھڑپوں نے ایک بار پھر ریاست نیلِ ازرق میں ہزاروں مسلم خاندانوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کے لیے بے گھری، غربت اور مصائب کی ایک نئی لہر پیدا کردی ہے۔

نامساعد موسمی حالات، شدید موسمی بارشوں اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی قلت نے ان بے یار و مددگار مہاجرین کی زندگیوں کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

العربی الجدید نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، ’دارفور کے متاثرین کی حمایت‘ نامی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سریع الحرکت امدادی دستوں (ریپڈ سپورٹ فورسز) کے قیسان اور الکرَمک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے نتیجے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 40 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ توپ خانے کے حملوں کے نتیجے میں رابطہ پلوں کی تباہی نے غذائی اور طبی امداد پہنچانا انتہائی دشوار بنا دیا ہے۔

سوڈان کی خانہ جنگی اپریل 2023 سے اب تک دسیوں ہزار افراد کی جان لے چکی ہے اور لاکھوں افراد کو بے گھر کر چکی ہے، جبکہ اس ملک کے 30 ملین سے زائد باشندے فوری انسانی امداد کے محتاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button