
سمندری ہجرت کے راستوں پر جاری بحران کے باعث ایک بار پھر بحیرۂ روم کے پانیوں میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔
لیبیا کے ساحل کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں اس کے کئی مسافر جان کی بازی ہار گئے۔
ریڈیو فرانس انٹرنیشنل (RFI) کے مطابق، غیر سرکاری تنظیم ’’ایمرجنسی‘‘ کے بیان کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں سات تارکینِ وطن جاں بحق ہوئے، جبکہ دو دیگر افراد دم گھٹنے کے باعث تشویش ناک حالت میں ہیں۔
امدادی کارکنوں کی کوششوں سے کشتی کے 50 مسافروں کو بھی بچا لیا گیا۔




