افغانستان
طالبان کی جانب سے غزنی کے شیعہ آبادی والے نوآباد ٹاؤن کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت
طالبان کی جانب سے غزنی کے شیعہ آبادی والے نوآباد ٹاؤن کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت
غزنی میں طالبان کے اہلکاروں نے نوآباد ٹاؤن کے نمائندوں کو طلب کرکے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور دکانوں کو خالی کردیں۔
طالبان حکام نے خبردار کیا ہے کہ عدمِ تعمیل کی صورت میں جبری بے دخلی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
اس اقدام کو علاقہ کے ہزارہ اور شیعہ مکینوں کی جانب سے شدید ردِعمل اور مزاحمت کا سامنا ہے۔
روزنامہ اطلاعات روز کے مطابق، طالبان اس سے قبل اس علاقے کی 1843 جریب اراضی کو ’’امارتی‘‘ یعنی سرکاری ملکیت قرار دے چکے ہیں۔
نوآباد غزنی کے مکینوں پر دباؤ میں ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب کابل کے شہرک امید سبز میں بھی شیعہ باشندوں کے خلاف اسی نوعیت کی کارروائی جاری ہے۔




