عراق

عراق کے وزیرِ اعظم کا 10 ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے اور 2027 تک پیداوار دوگنی کرنے کا خصوصی حکم

عراق کے وزیرِ اعظم کا 10 ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے اور 2027 تک پیداوار دوگنی کرنے کا خصوصی حکم

عراق کے وزیرِ اعظم نے وزارتِ بجلی کے دورے کے دوران ہدایت دی کہ موجودہ 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی مکمل مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے، جبکہ پڑوسی ممالک سے کم از کم 10 ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کی جائے۔

انہوں نے مزید 37 ہزار میگاواٹ کی نئی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت خریدنے پر زور دیا اور 2027ء کو عراق میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کو دوگنا کرنے کے لئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

خبری ویب سائٹ مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، علی فالح الزیدی نے بے نظمی کے خاتمے، بدعنوانی کی روک تھام اور بجلی گھروں کے لیے ایندھن کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے مقصد سے وزارتِ بجلی کے اعلیٰ حکام کو یہ جامع منصوبہ نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button