دنیا
جنوبی کوریا میں شدید گرمی سے آلو اور گوبھی کی فصلیں تباہ
جنوبی کوریا میں شدید گرمی سے آلو اور گوبھی کی فصلیں تباہ
سیول: جنوبی کوریا میں ریکارڈ توڑ گرمی نے زرعی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
شمال مشرقی صوبے گانگ وون میں زمین سے نکالنے سے قبل ہی بڑی مقدار میں آلو نرم اور خراب ہوگئے، جبکہ ہزاروں پیونگ رقبے پر کاشت گوبھی بھی شدید گرمی سے جھلس کر تباہ ہوگئی۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، جس سے زرعی شعبے کو کروڑوں وون کا نقصان ہوا ہے۔




