پاکستان
ایمان، اتحاد اور تنظیم ہر گھر اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے: علامہ حسن سروری

مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب امامِ جمعہ علامہ شیخ حسن سروری نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم صرف پاکستان کی تعمیر کے لئے نہیں بلکہ ہر فرد، خاندان اور معاشرے کی مضبوطی کے لئے ناگزیر ہیں۔
ماہِ ربیع الاول کے حوالے سے انہوں نے سیرتِ نبوی کو عملی زندگی کا حصہ بنانے اور حسنِ اخلاق، صلہ رحمی اور حقوق العباد کی ادائیگی پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مشکاۃ یونیورسٹی برائے طالبات کا باقاعدہ افتتاح 16 ربیع الاول کو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کریں گے اور عوام سے اس تعلیمی ادارے کی حمایت کی اپیل کی۔




