مقدس مقامات اور روضے
گرمیوں کے ایام میں حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام میں بچیوں کے لئے قرآن کریم کے تعلیمی دوروں کا آغاز
گرمیوں کے ایام میں حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام میں بچیوں کے لئے قرآن کریم کے تعلیمی دوروں کا آغاز
گرمیوں کی تعطیلات کے موقع پر شہرِ مقدس کربلا میں حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام کے صحن میں بچیوں کے لئے قرآن کریم کے جامع تعلیمی دوروں کا آغاز ہوگیا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کلاسز میں کربلا اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 2,500 بچیاں شرکت کر رہی ہیں۔
ان کی تعلیم و تربیت کے لئے 100 خواتین اساتذہ خدمات انجام دے رہی ہیں، جبکہ نصاب میں علومِ قرآن، فقہ، عقائد اور موضوعاتی تفسیر شامل ہیں۔