شام
شام کی عدالت کا بشارالاسد کو سزائے موت کا حکم
شام کی عدالت کا بشارالاسد کو سزائے موت کا حکم
دمشق: شام کی عدالت نے مفرور سابق صدر بشارالاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے بشارالاسد کے کزن اور سابق سکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی، جو 2011 میں صوبہ دارا میں سکیورٹی کریک ڈاؤن کے ذمہ دار قرار دیے جاتے ہیں۔ بشارالاسد اور ان کے بھائی مہر دسمبر 2024 میں حکومت کے خاتمے کے بعد روس فرار ہو گئے تھے۔




