خبریںعراق

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تبلیغ کی جانب سے شرعی سوالات کے جواب دینے والے ماہرین کی تجلیل و تقدیر

زیارتِ اربعین حسینی اور رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ و امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے ایام کے اختتام پر نجفِ اشرف میں مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر کے شعبہ تبلیغ نے ان ماہرین کی تجلیل و تقدیر کی جنہوں نے زائرین کے شرعی اور اعتقادی سوالات کے جوابات دینے والے خیموں میں خدمات انجام دیں۔

یہ خیمے ہر سال نجفِ اشرف سے کربلائے معلیٰ جانے والے راستے پر قائم کئے جاتے ہیں، جہاں دینی ماہرین حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کے شرعی اور اعتقادی سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔

اس سال بھی ایامِ اربعین کے دوران متعدد علماء اور مبلغین نے ان خیموں میں موجود رہ کر زائرین کو تبلیغی اور دینی و معرفتی خدمات فراہم کیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button