مقدس مقامات اور روضے
یومِ شہادت امام علی رضا علیہ السلام پر مشہد مقدس میں لاکھوں زائرین کی سوگوار حاضری
یومِ شہادت امام علی رضا علیہ السلام پر مشہد مقدس میں لاکھوں زائرین کی سوگوار حاضری
مشہد مقدس: عالم آل محمد سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہما السلام کے یومِ شہادت کے موقع پر مشہد مقدس بالخصوص حرمِ مطہر رضوی میں لاکھوں زائرین نے حاضری دے کر امام رئوف علیہ السلام کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت اور پرسہ پیش کیا۔
حرمِ مطہر کے مختلف صحنوں میں مجالسِ عزا، مرثیہ و نوحہ خوانی اور سوگواری کے خصوصی پروگرام منعقد ہوئے، جبکہ زائرین کی خدمت اور سہولت کے لئے مختلف مواکب اور خدماتی مراکز بھی سرگرم رہے۔
شہر بھر میں منعقدہ عزاداری کے اجتماعات میں عقیدت مندوں نے امام علی رضا علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کو یاد کرتے ہوئے تعجیلِ ظہورِ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، امتِ مسلمہ کی سربلندی اور مظلومین کی نصرت کے لئے دعائیں کیں۔




