افغانستان
افغانستان میں 24 لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم: یونیسکو
افغانستان میں 24 لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم: یونیسکو
کابل: یونیسکو نے کہا ہے کہ افغانستان میں تقریباً 24 لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ 2030ء تک یہ تعداد 40 لاکھ کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ ادارے نے طالبان حکومت سے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یونیسکو کے مطابق مارچ 2022ء سے لڑکیوں کو ثانوی اسکولوں اور دسمبر 2022ء سے خواتین کو جامعات میں تعلیم حاصل کرنے سے روکا گیا ہے۔ طالبان انتظامیہ نے خواتین کے لڑکوں کو پڑھانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے، جس سے تعلیمی نظام میں قابل خواتین اساتذہ کی کمی مزید بڑھ رہی ہے۔ یونیسکو نے خبردار کیا ہے کہ 2030ء تک افغانستان کو 11 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔




