عراق

مسیّب، عراق میں شہادتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی مناسبت سے مجلسِ عزا

مسیّب، عراق میں شہادتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی مناسبت سے مجلسِ عزا

عراق کے شہر مسیّب میں حوزه علمیہ علامہ محقق کرکی قدس سرہ سے وابستہ مؤسسۂ ثقافتی سیدالعالم علیہ السلام کی جانب سے شہادتِ رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس میں سیرت و فضائلِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور آپؐ کی حیاتِ طیبہ کے عملی اسباق بیان کئے گئے، جبکہ شرعی و اعتقادی سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

اس موقع پر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی علمی و ثقافتی کتب اور آثار بھی نوجوانوں اور معارفِ دینی سے دلچسپی رکھنے والے افراد میں تقسیم کئے گئے۔

یہ مجلس عزا احیائے امرِ اہلِ بیت علیہم السلام اور معاشرے بالخصوص نوجوان نسل میں ان کے معارف و تعلیمات کے فروغ کے مقصد سے منعقد کی‌گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button